Thursday 15 October 2015

کتاب شوخۃ السلوک کے دو صفحات سے اہم اقتباسات!

کتاب شوخۃ السلوک کے دو صفحات سے اہم اقتباسات!
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
شوخۃ السلوک کے صفحہ 95 پر لکھا ہے کہ ادب یہ ہے کہ شیخ کے پاس جاتے ہوئے نذرانے، ہدایے اور تحائف بوری بھر کر لے جانےچاہئیں!
سوکل بروز جمعۃ المبارک ہمارے ت سے تشنہ اور ت سے تصور محبین بواسطہ قراقرم ٹرین ، براستہ فیصل آباد، لاہور ، روہڑی زیارت و قدم بوسی شیخ کی نیت سے شہر زرنگار عروس البلاد کراچی تشریف سمیت آ رہے ہیں!
سنا ہے کہ انہوں نے ریل کا ایک ڈبہ علیحدہ بک کروایا ہے، جس میں شہر چینیوٹ کی سوغاتیں بھری ہوئی ہیں، ہماری خدمت میں پیش کرنے کے لیے... جیتے رہو... سعادت مند ہو بچو!
شوخۃ السلوک ہی کے صفحہ 420 پر یہ بھی لکھا ہے کہ اپنی کم مائیگی کی وجہ سے گر کوئی حرماں نصیب شیخ کی زیارت سے محروم رہے تو وہ شیخ کے خلفاء کی زیارت کر لے... یہ اس کے حق میں ایسا ہی ہے کہ گویا اس نے شیخ کو دیکھ لیا!
سولاہور، خانیوال، روہڑی، حیدرآباد والے احباب گویا ہماری زیارت کے لیے اسٹیشنوں پر تشریف لے جاویں۔ اوروہ ہدایے جو ابھی تک اپنی کم نصیبی کی وجہ سے آپ لوگ اس بندے تک نہیں پہنچا سکے اور اس آرزو میں مرے جا رہے ہیں... اب موقع ہے کہ ان دونوں خوش نصیبوں کو ہمارا نمائندہ خصوصی سمجھ کر تحائف اور نذرانوں کی بوریاں ان کے حوالے کر کے شوخ و مستی میں کمال حاصل کرنے کی اپنی سی سعی ضرور کریں!... شاید آپ میں سے کسی کی لاٹری اوہ سوری نصیب کھل جائیں!
٭٭٭
(ویسے آپس کی بات ہے کہ کچھ بھی دینے کے بعد رسید لینا نہ بھولیے گا... دراصل لکھت پڑھت اچھی چیز ہے ناں بھیا! smile emoticon )

No comments:

Post a Comment